عمران کی گاڑی کے جیمر پھر سے خراب کلمہ چوک سے واپس بھجوا دی گئی 


لاہور (نیوز رپورٹر) ریلی شروع ہونے سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیمر والی گاڑی خراب ہو گئی۔ تکنیکی وجوہات کی بنا پر گاڑی خراب ہوئی، کلمہ چوک میں گاڑی کی تکنیکی خرابی دور کرنے کی کوشش کی گئی تاہم خرابی دور نہ ہونے کی صورت میں اسے واپس بھیج دیا گیا۔ واضح رہے پنجاب حکومت کی جیمر گاڑی پہلے بھی متعدد بار خراب ہوچکی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی داتا دربار ریلی میں بھی یہی گاڑی انجن گرم ہونے پر بند ہوگئی تھی۔
جیمر خراب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...