لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے باعث میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر میٹرو بس سروس کو معطل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں میٹرو بس سروس کا روٹ گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کیا گیا تھا۔ ریلی کا وقت قریب آتے ہی میٹرو بس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ مسافروں کو میٹرو بس سروس معطل ہونے سے شدید خواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لوکل ٹرانسپورٹرز اور رکشہ ڈرائیورز منہ مانگے کرائے وصول کرتے رہے ہیں۔
میٹرو بس