آپریشنز، ٹی ٹی پی گنڈاپور کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک‘ 7 گرفتار


اسلام آباد (خبر نگارخصوصی) سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس (بیسڈ) پر مبنی آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک اہم کمانڈر اور ٹانک میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ٹی ٹی پی گنڈاپور کا اہم کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشتگرد درابن میں قانون نافذ کرنے والوں، مذہبی طبقے اور پولیو کی ٹیموں پر حملوں میں ملوث تھا اور ہلاک دہشتگرد ٹی ٹی پی کے لئے بھتہ وصولی میں بھی سرگرم عمل تھا۔ اس علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد مہتاب کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے اور سکیورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب تھے۔ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں تعاون کا یقین دلایا۔
آپریشنز
 



ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...