اسلام آباد (اے پی پی) وزارت برائے مذہبی امور نے عازمین حج سے آب زم زم کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے اس مد میں کوئی اضافی رقم نہیں لی جائے گی۔ پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا حج انتظامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔ حج پیکج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں۔ عازمین سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔
وزارت مذہبی امور