پرویز الٰہی کی اہلیہ کی پولیس چھاپے کیخلاف درخواست، تھانہ والوں کا وصولی سے انکار 

May 02, 2023


لاہور (نامہ نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ کی جانب سے اینٹی کرپشن اور پولیس کے غیر قانونی چھاپے کے معاملے پر تھانہ غالب مارکیٹ میں درخواست دی گئی۔ تاہم تھانے والوں نے درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ ترجمان پرویز الٰہی کے مطابق اتوار کے روز بھی درخواست بھیجی تھی۔ ایس ایچ او نے درخواست نہیں لی۔ اب پھر درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ درخواست میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ حکام کا نام شامل ہے۔
اہلیہ پرویز الٰہی 

مزیدخبریں