پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے محنت کشوں کے عالمی دن یوم مئی پر کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مالی بحران کے باعث کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے مراسلہ ارسال کر دیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو‘ انتظامی سیکرٹریوں‘ ڈویژنل کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملازم راضی نہیں ہوتا تو اس صورت میں مذکورہ ملازم کو ملازمت سے برخاست کیا جائے۔
مزدور دشمن فیصلہ