لاہور (نامہ نگار) پولیس نے بادامی باغ کے علاقے میں سابقہ شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون اور اس کے موجودہ شوہر کی نعشیں پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہےں اور پولیس نے مقتول عمران کے بھائی کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان ذاکر نے اپنی سابقہ بیوی کو دوسری شادی کرنے کی رنجش پر بیٹے اور 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات گھر میں گھس کر قتل کیا اور گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔تمام ملزمان گرفتار ہےں۔
مےاں بےوی کے دوہرا قتل،مقتول عمران کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
May 02, 2023