لاہور (نامہ نگار) لٹن روڈپولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش و شوٹر علی ڈار کومعروف تعلیمی ادارے کے ہوسٹل کے اردگرد منشیات فروخت کرتے ہوئے اسلحہ سمےت رنگے ہاتھوں گرفتارکر لےا اور ملزم کے قبضے سے 1560 گرام (ڈیڑھ کلو سے زائد)چرس ، ناجائز پسٹل 3اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلےا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل، جان سے مارنے کی دھمکیاں، اسلحہ ناجائز ،ہوائی فائرنگ و منشیات فروشی جیسے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
ریکارڈ یافتہ منشیات فروش و شوٹر علی ڈار گرفتار ، 1560 گرام چرس و اسلحہ برآمد
May 02, 2023