نامعلوم افراد کی فائرنگ سے40 سالہ شخص قتل،ملزم فرار


لاہور (نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقے ٹی نمبر 5پر دریا راوی کے قریب نامعلوم ملزمان نے گودام میں گھس کر40 سالہ نظام خان نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہےں۔وقوعہ کے وقت مقتول نظام خان اپنے گودام میں سویا ہوا تھا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیںہیں، ڈکےتی مزاحمت اوردیرےنہ دشمنی سمیت دیگر پہلووں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...