اسلام نے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کی ہے۔ہاشم علی شاہ زنجانی

May 02, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اسلام نے بہترین ضابطہ اخلاق اور انسانیت کے تمام مسائل کا حل دیا ہے۔آج دنیا جن مصائب کا شکار ہے اسلام صدیوں پہلے ان کا ابدی حل دے چکا ہے۔اسلامی معاشی نظام غربت ،استحصال کا خاتمہ کرتا ہے۔سود جیسی لعنت سے نجات عطا کرتا ہے۔سود کانظام اللہ اور اس کے رسول سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔اسلام نے معاشی نظام کو انصاف کے آسولوں پر مرتب کیا ہے۔اس نظام میں ہر طبقے کے حقوق کا تحفظ ہے۔ہمارے دین نے خواتین کو وہ حقوق دئیے جن کا آج مغرب کریڈٹ لینا چاہتا ہے ،پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لئے فوری طور پر نظام مصطفی کا نفاذ کیا جائے۔علما اور مشائخ نے قیام پاکستان میں بھی بھرپور کردار ادا کیا تکمیل پاکستان میں بھی بھر پور ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔اولیا کرام کے آستانے انسانیت کے رہنمائی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں