سیلاب متاثرین کیلئے سفینہ تعاون کی زیرنگرانی راشن ‘طبی امداد کااہتمام


 لاہور(خصوصی نامہ نگار) علامہ سید جواد نقوی کے زیر سرپرستی سفینہ تعاون کے زیر اہتمام پنجاب، سندھ، بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے جس کے پہلے مرحلے میں متاثرین کے لیے راشن اور طبی امداد کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں سیلاب متاثرین کی رہائش کے لیے عارضی انتظامات کیے گئے۔ الحمداللہ ملت پاکستان کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی مستقل رہائش کے لیے مکانات کی تعمیر کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اس کا پہلا مرحلہ تکمیل ہو گیا ہے جس سلسلے میں خیرپور سندھ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تیار شدہ مکانات مستحق افراد کے حوالے کیے گئے۔ تقریب کی صدارت علامہ ناصر المہدی صاحب اور علامہ ملک شفقت عباس نے کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...