لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب)بھی کہا جاتا ہے نے لاہور میں ''بلیو روڈ'' کے تصور کو متعارف کروا دیا ہے۔ اس تصور کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانا اور اس کے رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔سی بی ڈی پنجاب نے اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے لاہور میں بلیو روڈ کا تصور متعارف کرایا ہے لاہور پاکستان اور ایشیا کا پہلا شہر ہے جس میں بلیو روڈ ہے۔ بلیو روڈز کو روایتی اسفالٹ کا ایک پائیدار متبادل پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سی بی ڈی پنجاب نے شہر کی جدید نو کے لیے ''بلیو روڈ'' کا تصور متعارف کروادیا
May 02, 2023