پیپلز لیبر بیورو لاہور کے زیرِ اہتمام پریس کلب کے باہر یوم مئی کے حوالے سے تقریب

May 02, 2023

لاہور ( نیوز رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو لاہور کے زیرِ اہتمام پریس کلب کے باہر یوم مئی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ریلوے۔پی آئی اے۔پی ایچ اے۔پی ٹی سی ایل اور دیگر یونینز کے نمائندے نے بھرپور شرکت کی۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری محمد اسلم گل۔حاجی ظہور قادری جنرل سکریٹری پیپلز لیبر بیورو لاہور۔ملک محمد عارف۔زاہد ذولفقار۔نصیر ملک۔آغا عباس کاظمی۔عارف خان۔چودھری اکرم کمبوہ صدر پی پی 173۔حافظ امیر حمزہ ایڈوکیٹ امیدوار پی پی صوبائی اسمبلی 173۔بشرا ملک۔ شاہدہ جبیں۔نرگس خان۔رانا ظفر حسین منڈپالز محمد اسلم گڑا محمد اشرف خان فنانس سیکرٹری پی پی پی لاہور۔مرزا ادریس بیگ۔حنیف خان۔جاوید انور بھٹی سمیت مختلف یونیز کے نمائندے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں۔کارکنوں مزدور رہنماو¿ں۔ٹریڈ کارکنوں۔ وکلائ۔دانشوروں۔طارق قریشی سمیت دیگر سماجی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔اس تقریب پر رہنماو¿ں نے کہا۔کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو،محترم شہید بےنظیر بھٹو نے مزدور کو جینے کا شعور دیا۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور طبقے کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔اور آج بھی مزدور کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری ہے۔کیمپ میں مختلف قسم کے لیے کارڈز اور بینرز آویزاں تھے۔

مزیدخبریں