لاہور(نیوز رپورٹر)ویلینشیا مینجمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام یکم مئی 2023، ویلینیشا میں ایک آگاہی مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد ممبران، خصوصاَ بچوں میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔ اس مارچ کے دوران ویلینشیا فٹ بال کلب کے بچوں، انتظامیہ کے ممبران اور ویلینشیا کے رہائشیوں اور ان کے اہلِ خانہ نے بھر پور شرکت کرکے اس اجتماعی صفائی کا شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ مارچ کے شرکا نے ویلینشیا کی مرکزی شاہراہ پر مارچ کے دوران سڑک اور اطراف میں موجود شاپرز، ریپرز، اور دیگر گندگی پھیلانے والی اشیا ءکو اکٹھا کرکے سٹک کنارے نصب کوڑا دانوں میں ڈالا اور اپنے ماحول کو صاف رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔مارچ کے اختتام پر سوسائٹی کے صدر خواجہ فرقان الحق، سیکرٹری فخرالاسلام بٹ اور ویلینشیا کی ممتاز سماجی شخصیت بدر السلام بٹ نے اپنی خیالات کا اظہار کیا اور مارچ کے مقاصد اور کمیونٹی کی سطح پر صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی،مارچ کے اختتام پر شرکا کے لئے ناشتے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ویلینشیامینجمنٹ کمیٹی کے وڑن میں ماحولیات کے تحفظ کی خصوصی اہمیت ہے، ویلینشیا کی انتظامیہ نے اپنے گذشتہ اور موجودہ دور میں اس سلسلے میں کثیر جہتی اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں تمام مساجد میں وضو کے پانی کو اکٹھا کرکے باغبانی کے لئے استعمال، 12 کنال کے رقبے پر ایک اربن فارسٹ لگانا، ہر سال دونوں موسموں میں شجر کاری کا اہتمام شامل ہیں۔ماحولیاتی آلودگی بھی ویلینیشیا کی انتظامی کمیٹی کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ بحیثیت مسلمان ہم صفائی کو نصف ایمان سمجھتے ہیں، اپنی ذاتی زندگیوں میں صفائی کا اہتمام بھی کرتے ہیں، لیکمن اجتماعی طور پر کمیونیٹی کی سطح پر صفائی کے حوالے سے ہم میں شعور کی کمی نظر آتی ہے۔ویلینیشیا ٹاو¿ن کا شمار لاہور میں ہمیشہ سرفہرست سوسائٹیوں میں ہوتا ہے۔ انتظامی کمیٹی سوسائٹی کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ سوسائٹی کے رہائشی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں اور کمیونٹی کی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ صدر خواجہ فرقان اور جنرل سیکرٹری فخر بٹ اپنی جارحانہ ٹیم کے ساتھ معاشرے کے اعلیٰ معیار کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔