پاکستان آ ئے یا تریوں کو سہولیات کیلئے ویزیٹر مینجمنٹ سسٹم متعارف :حبیب الرحمن گیلانی

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کامیابی کا ایک سال مکمل، مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری ادارہ کی آ مدن میں خاطر خواہ اضافہ،مندرں و گوردواروں کی تزئین و آرائش۔بورڈ ملازمین کی ترقی و خوشحالی کے اقدامات۔سیکرٹری بورڈ ناصر اکرم کے مطابق چیئرمین بورڈ کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان بھر کی  ٹرسٹ پراپرٹیز کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروایا گیا، ریکارڈ ڈیجی ٹیلا ئز کیا گیا،ملک بھر کی زمینوں کو ریکارڈ کے مطابق اپ ڈیٹ کیا گیا جس سے بورڈ کی آ مدن میں اضافہ ہوا۔ جبکہ محفوظ سرمایہ کاری میں 43کروڑ 63لاکھ 70ہزار کا اضا فہ ہوا۔ مندر گوردواروں اور اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے عملی اقدامات کیے گئے اور پاکستان آ نے والے یا تریوں کو بہتر ین سہولیات فراہم کی گئی۔ویزیٹر مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیا جس سے پاکستان یا ترا کے لیے آ نے والے ہندو سکھ یاتری باسانی اپنا دورہ پلان کرسکتے ہیں۔سیکرٹری بورڈ کے مطابق چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے ملک میں موجودہ سیلاب کی صورتحال اور مہنگائی کے پیش نظر بورڈ ایک تا 15گریڈ کے ملازمین کو 11کروڈ 30لاکھ روپے کی رقم بطور قرض ھا و¿ س بلڈنگ ایڈوانس کی مد میں جاری کیے۔ ملازمین کو 10لاکھ تک کی رقم دی گئی تاکہ وہ با آ سانی اپنی چھت تعمیر کر سکے۔عدالتی نظام کو ڈیجٹلا ئز کیا گیا۔صارفین کی سہولت کے لیے جاز کیش اور HBLبینک ایپ کے ذریعے آ ن لائن بل جمع کرنے کی سہولت متعارف کروائی گئی جس سے خاطر خواہ نتائج حاصل ھوئے ھیں۔دوسری جانب ملازمین کی پروموشن ،ترقی جزاء و سزا و دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن