بھارت نے متعدد موبائل فون ایپس بلاک کر دیں۔

May 02, 2023 | 11:11

بھارت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث متعدد موبائل فون ایپس بلاک کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث 14 مختلف موبائل ایپلی کیشنز کر بلاک کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر جموں و کشمیر میں استعمال ہو رہی تھیں۔ بھارتی حکام کے مطابق یہ موبائل ایپس جموں کشمیر میں حریت پسند رابطوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ بھارت سیکیورٹی خدشات پر سال 2020 سے اب تک چینی ایپس سمیت سیکڑوں سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگا چکا ہے۔

مزیدخبریں