پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی کارروائی کا نوٹس بھجوانے والی ٹویٹ میں بطور دستاویزی ثبوت کچھ ایسا منسلک کردیا کہ انہیں ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کرنی پڑی۔سراج الحق کی جانب سے خود پربیرون ملک اثاثے بنانے کا جھوٹا الزام عائد کیے جانےوالے متعلق بتانے والے اسدعمر نے قانونی نوٹس کی جگہ الٹراساؤنڈ رپورٹ شیئرکردی۔اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کے وکلاء نے بیرون ملک دولت رکھنے کے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ٹویٹ میں سراج الحق سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت انہیں عدالت جانا پڑے گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ سراج الحق کو عوامی سطح پر یہ بتانا ہوگا کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کیں۔ٹویٹ کیے جانے کے کچھ دیر بعد غالباً غلطی کا احساس ہونے پر پی ٹی آئی رہنما نے اسے ڈیلیٹ کردیا تاہم تب تک یہ بہت سےسوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے گزر چکی تھی۔ٹویٹ ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد اسد عمر نے دوبارہ ٹویٹ کرتے ہوئے سراج الحق کو بھیجا گیا قانونی نوٹس شیئرکیا۔
سراج الحق کیخلاف اسد عمر کی دھمکی آمیز ٹویٹ فوراً ڈیلیٹ
May 02, 2023 | 14:16