این بی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نامعلوم جانب سے چھوڑے گئے اور نامعلوم منزل کی جانب گامزن ایک غبارے کا سراغ لگا رہی ہے جو ہوائی جزائر کے اوپر سے اڑتا دکھائی دیا ہے۔ٹی وی چینل کے مطابق غبارہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے جزیرے کے اوپر سے گزر رہا تھا تاہم غبارہ خفیہ مقامات سے دور ایک علاقے میں رہا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فوج گزشتہ ہفتے کے آخر سے اس غبارے کا سراغ لگا رہی ہے اور اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اس سے کسی طیارے یا قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ نہ ہی یہ غبارہ کوئی سگنل بھیجتا ہے۔ اب یہ غبارہ آہستہ آہستہ بحرالکاہل کے اوپر سے میکسیکو کی طرف پرواز کر رہا ہے۔گزشتہ فروری میں امریکی فوج نے بحر اوقیانوس کے اوپر ایک غبارہ مار گرایا جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس غبارے کو چینی حکام انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔این بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکام کو یقین نہیں ہے کہ غبارہ چینیوں کا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اس کے مالک کی شناخت نہیں کی ہے۔