مالاکنڈ: بٹ خیلہ میں طوفانی بارش نے شہر ڈبو دیا

May 02, 2023 | 16:41

ویب ڈیسک

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں طوفانی بارشوں نے شہر ڈبو دیا، بجلی کی فراہمی بھی معطل۔مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں گزشتہ روز طوفانی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ طغیانی کی وجہ سے نالوں کا پانی بازار میں داخل ہوگیا جو کئی ریڑھیاں بہا لے گیا۔ بارش کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

دوسری طرف ضلع کرم میں بھی شدید بارشوں کے باعث ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کُرم کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے طغیانی کا خدشہ ہے۔ لوئر کُرم کے مختلف گاؤں میں اس وقت سیلابی ریلے نے تباہی مچا رکھی ہے۔دریائے کُرم میں نچلے درجے کے سیلاب کی وجہ سے کئی کھیت متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوئر کُرم کے گاؤں ٹنگے میں سیلاب کے باعث گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلع کرم اور ضلع مالاکنڈ میں آج اور کل بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں