توہین پارلیمنٹ بل لانے کی تیاری، قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس آج ہوگا

May 02, 2023 | 17:30

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی حکومت توہینِ عدالت کے مقابلے پر توہینِ پارلیمنٹ بل لانے کیلئے تیار ہوگئی. قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کے آج ہونے والے اجلاس میں توہینِ پارلیمنٹ بل کے مندرجات پر گفت وشنید ہوگی۔ بل کے مسوّدے کو حتمی شکل دینے کے بعد قومی اسمبلی میں جلد پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ 

خیال رہے کہ عدالتِ عظمیٰ میں چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی کے حوالے سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بینچ سپریم کورٹ بل 2023 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج دوپہر ساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع کرے گا۔ ہفتے کے روز سماعت سے متعلق روسٹر جاری کردیا گیا تھا.سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل کی سماعت کیلئے 8 رکنی بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سیّد مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

مزیدخبریں