افغان وزیر خارجہ کو آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے کی اجازت مل گئی

May 02, 2023 | 18:20

ویب ڈیسک

کابل: افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے کی اجازت مل گئی ہے جو پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کی کمیٹی کی جانب سے طالبان حکومت کے نگراں وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ملاقات کیلئے امیر خان متقی آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن نے بھی امیر خان متقی کے 4 روزہ دورے کیلئے سفری پابندیوں سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی تھی۔

دریں اثناء دوحہ میں افغانستان کی صورتحال پر سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے ایک اجلاس کی صدارت کی .جس میں امریکا، چین، ایران، پاکستان، بھارت اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے شرکت کی۔بین الاقوامی اجلاس کے دوران طالبان حکومت کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اجلاس کے دوران پاکستان کی نمائندگی وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کر رہی ہیں۔نائب ترجمان طالبان حکومت بلال کریمی کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ عالمی اجلاس کے دوران افغانستان سے پابندیاں ہٹانے کی راہ ہموار کی جائے گی۔ اس موقعے پر افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر بھی غور کیا جانا چاہئے۔

مزیدخبریں