عام انتخابات فروری 2024 کے بعد مرکز اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل نے عوام کو ریلیف فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے لیکن بلوچستان میں عوام تاحال صوبائی حکومت سے مایوس ہیں بدترین سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی حکومتی امدادو ریلیف کیلیئے عوام حکومت سے مایوس ہوچکی ہے کیو نکہ میر سرفراز بگٹی کے حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کی تشکیل کا معاملہ تاخیر کا شکار رہا تو اب کابینہ کی تشکیل کے بعد تاحال کابینہ کا اجلاس نہیں ہو پایا ۔اسی طرح خیبر پختونخواہ میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی توجہ عوام کی بجائے بانی چیئر مین تحریک انصاف کی رہا ئی اور اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر ہے علی امین گنڈا پور کے پاس مینڈیٹ عوامی خدمت کا ہے جبکہ وہ خود کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی تک محدود کرچکے ہیں کے پی کے کی عوام حکومت سے گورننس اور امن وامان کے حوالے سے اقدامات کی منتظر ہے سندھ میں صورت حال مختلف نہیں ہے پیپلز پارٹی کی توجہ سے محروم سندھ کی عوام احساس محرومی کا شکار ہے حکومت کی جانب سے کو ئی نیا منصوبہ تاحال سامنے نہیں آسکا ہے عوام سندھی وڈیروں کے رحم وکرم پر مہنگائی سے لڑ رہی ہے پنجاب اس حوالے سے خوش قسمت ٹھہرا ہے کہ یہاں پر وزیر اعلی پنجاب خاتون ہونے کے باوجود دیگر صوبوں کی نسبت حیران کن طور پر عوام کی تعمیر و ترقی صحت تعلیم امن امان و دیگر سہولیات کیلئے مریم نواز کے اقدامات قابل ستائش ہیں اسی طرح پنجاب میں وزیر اعلی کے اقدامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے وزراء متحرک ہیں۔پنجاب میں صحت ،تعلیم ،امن وامان اور آئی ٹی پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جاچکا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز کی پرفارمنس سے مخالفین پریشان ہیں اور ان پر بے جا تنقید کا سلسلہ جاری ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز کی مقبولیت کا باعث بن رہا ہے۔ کبھی ان کی پولیس یونیفارم پر تنقید کی جاتی ہے تو کبھی ان کی گاڑی کے ٹائرز پر تنقید کے نشتر چلائے جاتے ہیں لیکن خوش آئند پہلو یہ ہے کہ مریم نواز مخالفین کی تنقید کو ہوا میں اڑا کر پنجاب کی تعمیروترقی میں مصروف عمل ہیں، پنجاب بھر میں سڑکوں ،پلوں کی تعمیر کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔
اسی طرح صوبے میں ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیساتھ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اسکے علاوہ نئے ہسپتالوں کی تعمیر بھی جاری ہے جبکہ پہلے سے موجود ہسپتالوں میں سہولیات کو بہتر اور عمارات میں توسیع بھی شروع ہوچکی ہے۔ تعلیمی شعبے میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے اور تعلیمی محرومیوں کاازالہ کیا جارہا ہے کسان کارڈ جاری کیا جارہا ہے۔ عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 10 آئی ٹی سٹی بنانے کا اعلان انقلابی اقدام ہے جس سے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے سب مستفید ہوسکیں گے۔آٹا کا 20 کلو کا تھیلا 900 روپے تک سستا ہوچکا ہے جبکہ روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کردی گئی ہے جس سے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف ملا ہے اور پنجاب کی عوام مریم نواز کو مسیحا سمجھ رہی ہے مریم نواز کی شب وروز کی محنت اور پنجاب کی عوام سے محبت انہیں دیگر وزرائے اعلی سے ممتاز کررہی ہے اس حوالے سے بیوروکریسی بھی مریم نواز کے مزاج کے مطابق ڈلیوری پر آمادہ ہے اسی لئے پنجاب میں حیران کن نتائج سامنے آرہے ہیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور انکی ٹیم نے منجھے ہوئے باقار محنتی بیوروکریٹ احمد عزیز تارڑر کا انتخاب بطور سیکرٹری اطلاعات ثابت کرتاہے کہ مریم نواز اپنے روحانی استاد میاں نواز شریف کی نا صرف ہونہار شاگرد ہیں بلکہ اپنے والد کی حقیقی جانشین بھی ہیں، وہ حکومتی امور صرف سیاست دانوں کے سپرد کرکے بے فکر نہیں ہو جاتیں بلکہ انکو بہترین اچھی شہرت کی حامل محنتی ٹیم بھی مہیا کرتیں ہیں تاکہ عوام کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مل کر دن رات کام کیا جاسکے۔سیکرٹری احمد عزیز تارڑ کی تقرری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے احمد عزیز تارڑر نے چارج سنبھالتے ہی اقدامات شروع کر دیئے تھے مریم نواز کے بہترین آفیسر انتخاب پر چند حاسدین ناخوش بھی ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو حکومت کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے مریم نواز نے پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے لیے اولین ترجیح رکھی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کافیلڈ ہسپتال کا افتتاح پنجاب کی عوام کے لیے پیغام ہے کہ انکے ووٹوں سے منتخب وزیراعلی دن رات انکے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے وہ دن دور نہیں جب پنجاب کی عوام اس بات پر فخر کریں گے کہ انھوں نے پاکستان کے سب سے بڑے اور اھم صوبے کی بھاگ دوڑ ایک خاتون کو سونپ کر دانشمندانہ فیصلہ کیا تھا ۔ حیرت انگیز طور پر صحت کی سہولتیں کو لوگوں کی دہلیز پر پہنچا دیا مریم نواز نے اعتراف کیا خواجہ سلمان،خواجہ عمران اورسیکرٹری علی جان نے24،24گھنٹے کام کیا ہے۔ محکمہ صحت کے ایک آفیسر جوکہ سیکرٹری علی جان کا انتخاب ہیں کا ذکر بھی ضروری ہے جسکا نام ڈاکٹر یداللہ علی ہے وہ بطور ڈائریکٹر ڈینگی پنجاب خدمات تو انجام دے رہے ہیں مگر علی جان اور وزرا کی۔جانب سے سپیشل ٹاسک بھی ڈاکٹر یداللہ خوش اسلوبی سے نبھاتے ہیں۔
محکمہ تعمیر و مواصلات ہسپتالوں اوربی ایچ یو کی ری ویمپنگ کررہے ہیں ۔تمام وہ سہولتیں جوکسی بھی اچھے کلینک میں ہوتی ہیں،فیلڈ ہسپتال میں فراہم کی گئی ہیں۔ 32فیلڈ ہسپتال پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھیل جائیں گے۔ فیلڈ ہسپتال ان علاقوں کیلئے ہیں،جہاں کوئی بڑا ہسپتال یا اچھا کلینک موجود نہیں۔ فیلڈ ہسپتال دیہی علاقوں میں جاکر لوگوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کریں گے۔ فیلڈ ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔فیلڈ ہسپتال میں اے سی، ڈائناسٹک یونٹ،لیب،الٹراساؤنڈ،ای سی جی، ایکسرے اور اورفارمیسی کی سہولت میسر ہوگی۔فیلڈ ہسپتال میں او پی ڈی،حفاظتی ٹیکے،فرسٹ ایڈ،لیڈی ہیلتھ ورکر،سکول یوٹریشن کی سہولت بھی ہوگی۔فیلڈ ہسپتال کا معائنہ کرنے پر وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہے،فیلڈ ہسپتال کی فارمیسی ادویات سے بھری پڑی ہے ۔ جبکہ آج وہ فیلڈ ہسپتال لیکر بہاولپور جارہی ہیں۔ دیہی علاقوں میں خود جا کر وہ فیلڈ ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیں گی۔اس کے علاوہ فیلڈہسپتال کی پرفارمنس کا لائیو ڈیسک بورڈمحکمہ صحت اور مریم نواز کے پاس ہوگا۔ اس دوران پنجاب کے 2500بیسک ہیلتھ یونٹ کی ری ویمپنگ بھی جاری ہے،کچھ مکمل کرلئے گئے ہیں۔ڈاکٹر ز کی کمی پورا کرنے کیلئے جا مع پلان مرتب کیا جارہاہے ہیں،غریبوں کی صحت کیلئے کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس شروع کرنے جارہی ہیں جسکی ٹریننگ شروع ہوچکی ہے۔ ائیرایمبولینس منصوبے پر سے بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا جیسے نوازشریف نے موٹر وے بنائی تو لوگوں نے طرح طرح کی باتیں کی لیکن استعمال سب کرتے ہیں۔ مریم نوازشریف کہتی ہیں ائیر ایمبولینس صرف اورصرف غریب شہریوں کیلئے ہے مریم نوازشریف کا کہنا ہے انشاء اللہ پانچ سال کے اندر پنجاب کے ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی،اس ہسپتال میں کارڈیالوجی اورکینسر کا یونٹ بھی ہوگا۔اگر پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کا موازنہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے کیا جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا چار مردوں پر ایک خاتون بازی لے گئیں۔
عوامی خدمت کے شعبے میں خاتون وزیراعلی کی سبقت
May 02, 2024