اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ پاکستان کا تاریخی سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب کیو‘ 3 مئی کو دوپہر 12 بجکر 50 منٹ پر چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے چاند کے سفر کے لیے خلا میں بھیجا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی نے بتایا کہ انہوں نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل سپیس ایجنسی سپارکو کے ساتھ مل کر آئی کیوب کیو سیٹلائٹ کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ چاند پر بھیجنے کا مشن انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔