گندم کی خریداری،حکومت سے معاملات طے نہ ہوسکے،کسانوں کا آج سے احتجاج کا اعلان


لاہور(نوائے وقت رپورٹ) گندم کی خریداری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان معاملات طے نہ پاسکے۔ صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینیکا سلسلہ شروع کیا جائے گا جب کہ فلور ملز سیڈ ملز اور آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رُخ کر لیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی بے حسی کے خلاف آج سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے اور کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن