نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا نے پاکستان میں گندم کی قیمتوں سے متعلق خبر کو غلط رنگ دے کر جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں کہ پاکستان میں آٹے کی قیمت فی کلو 800 روپے تک جا پہنچی۔ متعدد بھارتی اخباروں، ویب سائٹس اور نیوز چینلز نے ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی حقائق کے منافی جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانا شروع کیں۔ خبر میں مزید دعوے کیے گئے کہ پاکستان کے معاشی حالات خراب ہوچکے ہیں، وہاں مہنگائی بڑھنے سے غربت زیادہ ہوگئی۔