پنجاب بیوروکریسی میں مزید اکھاڑ پچھاڑ،31افسروں کے تقرروتبادلے

May 02, 2024


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبائی بیوروکریسی میں مزید اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 31 اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے رکن انکوائریز فور ایس اینڈ جی اے ڈی ثاقب منان کو رکن جوڈیشل VII بورڈ آف ریونیو، رکن جوڈیشل Vچیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر فرح مسعود کو ممبر انکوائریز IV ایس اینڈ جی اے ڈی، خالد سلیم کو ممبر جوڈیشل Vچیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو کا چارج دیا ہے۔ تقرری کے منتظر یاور حسین کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ، ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ شفات علی کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی طارق محمود کو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ جنوبی پنجاب محمد امین اویسی کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ جنوبی پنجاب جواد اکرم کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن، تقرری کے منتظر راشد ایم خان کو ممبر جوڈیشل VIII بورڈ آف ریونیو، محمد فاروق اکمل کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی، آئی اینڈ سی ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی، سید مشہد رضا کاظمی کو سیکرٹری باب پاکستان فاؤنڈیشن، سینئر انسٹرکٹر پی آئی ایم پی ڈی توقیر احمد کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ایم پی ڈی ڈی تعینات کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس شاہد حسن کیانی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ باراک اللہ خان کو ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب، ڈپٹی ڈائریکٹرکوآرڈینیشن  پی ایم آئی یو مدثر عارف کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ، ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈیویلپمنٹ عبید اللہ ذکریا کو ایڈیشنل سیکرٹری پی ایم آر یو، آئی اینڈ سی ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن طارق محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ مسز سارہ رشید کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل تعینات کر دیا گیا اور ڈائریکٹر لاہور میوزیم مس سعدیہ تحریم کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مس نبیلہ عرفان کو ڈائریکٹر لاہور میوزیم، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن محمد شاہد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت نے رانا سلیم احمد خان کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور امجد بشیر کو کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات کر دیا ہے۔ اسی طرح محبوب احمد کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل، مہر خالد احمد کو ممبر سیکرٹری بورڈ آف ریونیو جنوبی پنجاب، طارق محمود بخاری کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ، امتیاز احمد کو چیف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ، ڈائریکٹر ایڈمن پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد موسیٰ علی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری آرکائیوز ایس اینڈ جی اے ڈی صولت حیات وٹو کو ڈائریکٹر  ایڈمن پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، ڈائریکٹر سٹیٹ میونسپل کارپوریشن لاہور محمد کامران افضل کو ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے جبکہ سیکشن افسر آرکائیو ایس اینڈ جی اے ڈی محمد عاطف کو ڈپٹی سیکرٹری آرکائیوز ایس اینڈ جی اے ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں