سکھ رہنما کا قتل, بھارت سے پوچھ گچھ کر رہے،دہشت گردی کیخلاف  پاکستان کی کوششوں کے حامی:امریکہ

May 02, 2024


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی)  امریکا نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امر یکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان  ویدانت پٹیل نے بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہم پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ دونوں ملکوں میں دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا۔ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امر یکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔ امریکی شہری اور سکھ رہنما گرپت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی رپورٹ پر کہا بھارتی انکوائری کمیٹی کے کام کے نتائج کی بنیاد پر بھارتی حکومت سے جواب کی توقع کرتے ہیں، ہم ان کے ساتھ کام کررہے ہیں اور اضافی اپ ڈیٹس کے لیے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔  ہم اپنے تحفظات کو براہ راست بھارتی حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر بھی اٹھاتے رہیں گے۔ قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور  جوہن بس دوحہ اور اسلام آباد جائیں گے۔  دوحہ میں وہ قطر کے سینئر حکام اور دیگر سفارتی مشنز سے ملاقات کریں گے تاکہ افغانستان کی حمایت اور خطے میں مشترکہ سلامتی کے مفادات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ عالمی تحفظات کے باوجود اسرائیل نے رفاح حملے پر زور دیا۔ اس آپریشن کیلئے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا۔ 

مزیدخبریں