محنت کشوں   کا تحفظ کئے بغیر خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز  

May 02, 2024

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے یوم مئی محنت کشوں کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے،محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ محنت مزدوری کر کے رزق حلال کمانے والے کی تکریم اور اس کے مرتبے کی آگاہی ہمارا دین بھی دیتا ہے۔

مزیدخبریں