چیئر مین پی ایچ اے کی رپورٹر ز سے تلخ کلامی،داخلہ بندکردیا

لاہور(خبرنگار) پی ایچ اے رپورٹرز ایسوسی ایشن جنرل باڈی کا اجلاس نائب صدر لاہور پریس کلب امجد علی عثمانی کی زیر صدارت پریس کلب میں کیا گیا صدر پی ایچ اے رپورٹرز ایسوسی ایشن محمد علی جٹ کیساتھ ڈی جی آفس میں رونما ہونیوالے ناخوشگوار واقعہ کی پر زور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں محمد علی جٹ نے واضع کیا کہ گزشتہ روز پی ایچ اے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹو کی جانب سے 3 ماہ قبل سے دیئے جانیوالے احکامات جسمیں پریس کلب کی تزین و آرائش اور بحالی کی ہدایات کی گئیں تھیں کو انکے اپنے ڈائریکٹر انجینئرنگ اصغر کی جانب سے ردی کی نوکری کی نذر کر دینے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس پر طاہر وٹو سیخ پا ہو گئے۔بد کلامی پر اتر آئے اور پی ایچ اے آفسز میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ امجد علی عثمانی نے کا کہنا تھا کہ تمام اداروں میں کام کرنے ،رپورٹرز اور وہاں قائم ہونیوالی ایسوسی ایشنز پریس کلب کے ونگز اور ہمارے بازو ہیں اگر کوئی ڈی جی یا سرکاری افسر ایسوسی ایشن یا اسکے ممبران کی تضحیک کرے گا۔ تو ہم نہ صرف اسکی مذمت کریں گے بلکہ ہر حد تک جائیں گے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیںڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن