لاہور( نیوز رپورٹر)مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ پنجاب کے زیر اہتمام الحمرا ہال مال روڈ پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک پروقار ’’لیبر کنونشن‘‘ زیر صدارت سید مشتاق حسین شاہ بخاری صدرِ مسلم لیگ ن لیبرونگ پنجاب انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سید مشتاق حسین شاہ بخاری نے کہا کہ مزدوروں کو خوشحال کرنا اس حکومت کی پہلی ترجیح ہے کیونکہ مزدور معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہے اور محنت کش صحت مند ہوگا تو معیشت صحت مند ہوگی۔چوہدری سجاد احمد جنرل سیکرٹری لیبرونگ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے محنت کش طبقے کو منظم کرنا ہے تاکہ وہ ملک کے آئینی اور معاشی بحران میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
چوہدری تنویر نثار گجر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور نے کہا کہ محنت کش کی حالت روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے اور جس لحاظ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس حساب سے اجرت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر دیگر مسلم لیگ ن لیبرونگ کے میجر ذوالفقار شاہ،لطیف الرحمن ،کاشف کھوکھر، چوہدری مقبول حسین، نجم الحسن شاہ، شاہد مختار لودھی،سبط حسن سید خان،فرحان خان،شیخ اقبال، فرحان انصاری،ساجد کیانی، ڈویژن صدر ساہیوال اور دیگر لیبرونگ پنجاب کے ورکرز شریک ہوئے اورپاکستان کے مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کرنے کیلئے آواز اٹھائی ۔