بلند و بانگ دعوئوں کے باوجودمزدور کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا:ڈاکٹر محمد سلیم 

لاہو(نیوز رپورٹر) ٹاؤن شپ لاہور میں پاکستان محافظ پارٹی کے زیر اہتمام اکبر چوک میں یوم مئی کے حوالے سے ایک سیمینار ہوا جس کی صدارت محافظ پارٹی کے صدر ڈاکٹر محمد سلیم راؤ نے کی اس موقع پر مزدوروں کے ہمراہ اکبر چوک سے کالج روڈ تک ریلی بھی نکالی گئی۔ سیمینار میں علاقے کی مقتدر شخصیات نے جن میں خصوصا ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما محمد سرفراز خان، رائے کلیم احمد، رانا عبدالشکور، رانا افتخار، محمد ارشد مغل، محمد شاہد علی، رانا رضوان، محمد علی گجر، ملک یامین کھو کھر، ملک اعجاز، ڈاکٹر محمد رضوان، عتیق الرحمن اور دیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد سلیم راؤ نے کہا ہمارا آج کا مزدور بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ مزدور کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا۔

 حکومتی طور پر بلند و بانگ دعوت کیے جاتے ہیں لیکن ان پر عمل درامد نہیں ہم اقتدار میں ائے تو مزدور کو اس کا حق دیں گے اس کے گھر میں خوشحالی ہوگی۔ محمد سرفراز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مزدور کو اس کا حق دلانے میں جو کردار ہمارے اسلام نے اور ہمارے نبی آخر نبی زماں ؐنے دیا اس کا کوئی ثانی نہیں۔ آخر میں پاکستان محافظ پارٹی کی نگرانی میں مزدوروں نے اکبر چوک سے اپنے حق میں ریلی نکالی مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کا حق دیا جائے صرف بلند و بانگ دعوے نہ کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن