آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
گرم موسم میں ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔