امریکا نے روس پریوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کردیا۔امریکا کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ روس نے یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔امریکا نے روس ،بیلاروس اور آذربائیجان کے بعض شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں۔روس کی تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی ڈیفنس فورسز پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جب کہ روس کے 16 سمندری جہازوں پر بھی امریکا نے پابندیاں لگادیں۔