کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی، اور 100 انڈیکس 285 پوائنٹس گر کر 70 ہزار 815 پوائنٹس پر آگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔