امارات گروپ نے امارات ٹاور میں نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کرکے سنگ میل عبور کر لیا 

May 02, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) ریئل سٹیٹ کے شعبے میں امارات گروپ نے مال آف امارات ٹاور 1 میں نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کرکے ترقی کا ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ تقریب امارات ڈاون ٹاؤن کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے کہا امارات میں ہم ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہے ہیں۔ یہ عمارت امارات ڈاؤن ٹاؤن کے مرکز میں ہے جو رہائشی سہولت کو کاروباری ترقی کیساتھ ملانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ سب ایک پائیدار اور ماحول دوست منصوبے کا حصہ ہے۔ گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید نے کہا یہ صرف ایک نئے دفتر کا افتتاح نہیں بلکہ یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ امارات گروپ رئیل سٹیٹ کے شعبے میں نئی بلندیاں حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ 

مال آف امارات ٹاور 1 کی تکمیل صرف ایک آغاز ہے، ہم اسلام آباد کی اسکائی لائن کو تبدیل کرنے اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ایجنسی 21 کے گروپ ڈائریکٹر، شرجیل اے احمر نے اس بات پر زور دیا کہ امارات ڈاون ٹاؤن ایک منفرد اور جامع منصوبہ ہے۔ مال آف امارات اس ویژن کا مرکزی کردار ہے جو آسائش اور ترقی کو ایک ساتھ لانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو ہر کسی کیلئے ایک اعلیٰ اور قابل رسائی ماحول فراہم کرتا ہے۔

مزیدخبریں