رواں سال بجلی چوروں کیخلاف 12ہزار سے زائد مقدمات‘11800گرفتار 

May 02, 2024

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں رواں سال میں بجلی چوری کے12ہزار سے زائد مقدمات درج کر کے11ہزار 800 سے زائد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے1720 ،صدرڈویژن میں 2149، کینٹ ڈویژن میں 3480، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1782، سٹی ڈویژن میں 2020اور سول لائنزڈویژن میں 705ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری ہے۔  بجلی چوری میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بجلی چوری سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے پوری قوم کے مجرم ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مزیدخبریں