گوجرانوالہ:  ڈی آئی جی ہائوس سے ملحقہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

May 02, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈی آئی جی ہائوس اور چوک والی مسجد سے ملحقہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل‘ ٹھیکیدار پائپ ڈالنے کے بعد سڑک کو لاوارث چھوڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی ہائوس اور چوک والی مسجد کے ساتھ ملحقہ سڑک پر پائپ ڈالنے کیلئے ایک ماہ قبل کھدائی کی گئی تھی لیکن ٹھیکیدار پائپ ڈالنے کے بعد سڑک اسی طرح چھوڑ گیا اور کھدائی کی گئی جگہ پر کنکریٹ نہ ڈالنے سے ساری سڑک پر بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے سڑک دلدل میں تبدیل ہوچکی ہے جس وجہ سے کئی موٹر سائیکل سوار وہاں سے گزرنے کی کوشش میں زخمی ہوچکے ہیںجبکہ بڑی گاڑیاں بھی گڑھوں میں دھنس رہی ہیں۔

مزیدخبریں