قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی پی پی 70 رانا عامر افتخار احمد خاں نے یوم مزدور کے موقع پر کہا کہ اتنی زیادہ مہنگائی کے باوجود مزدور کی دیہاڑی نہیں بڑھائی گئی ،مجھے افسوس ہوتا ہے آج تک کسی نے مزدوروں کے بارے میں سوچا نہ کسی نے آواز اٹھائی اور نہ ہی کبھی کوئی مہنگائی کے بارے میں بولا،دیہاڑی لینے والا مزدور مہنگائی کے دور میں پتہ نہیں اپنا گزرا کیسے کر رہا ہے انہوں نے میڈیا نمائندگان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزدور کی آواز بنیں اور مزدورں کی آواز اعلیٰ احکام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔