حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محنت کشوں کے عالمی دن کا موقع پر مزدوروں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد عارف علی نے مختلف مزدوروں میں پھول تقسیم کیے۔ محمد عاطف علی کا کہنا تھا کہ عالمی دن کے موقع پر تمام مزدوروں ،محنت کشوں کو ان کی جرات ،ہمت اور بہادری پر سلام پیش کیا جاتا ہے جو دن بھر اپنا ،اپنے اہلخانہ کا اور ملک کی خاظر محنت و مزدوری کرتے ہیں ۔ایسے جفاکشوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد عارف علی نے عالمی دن کے موقع پر رکشہ ڈرائیوروں اور بھٹہ مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کیے۔