گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) مہنگائی کی چکی میں پسنے والا محنت کش طبقہ اپنے عالمی دن کو منانے کی بجائے بچوں کا پیٹ پالنے اور بجلی ،گیس کے بل ادا کرنے کی فکر میں سڑکوں پر روزگار کی تلاش میں کھڑا دکھائی دیتا رہا ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا ،لیکن جن کا عالمی دن تھا وہ اس دن بھی روزی کی تلاش کیلئے سڑکوں پر کھڑے دکھائی دیتے رہے، مارکیٹیں کھلی رہیں ،لوگ محنت مزدوری کرنے میں دن بھر مصروف رہے اس حوالے سے مزدوروں کا کہنا تھا کہ کس بات کی چھٹی کریں ہمیں تو مہنگائی نے مار دیا ہے ،بجلی،گیس کے بلوں کی پریشانی اور بچوں کا پیٹ پالنے کی فکر ہے اس ملک میں ہر چیر سمجھ سے بالا تر ہے کبھی بجلی کا بل تو کبھی گیس کا بل اتنا زیادہ آجاتا ہے کہ وہ اس کو ادا کرنے کیلئے مارے مارے پھرتے ہیں ،گھروں میں فاقے ہیں ،اب تو جینا مشکل ہوچکا ہے ۔