گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے اس سلسلہ میں ایف آئی اے کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کیں ان چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 19ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروائیے گئے۔ جبکہ 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
گرفتار ملزمان میں ساجد، لیاقت علی ، اکرام اور شہباز شامل ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان مین سپلائی لائن سے براہ راست کنڈا ڈال کر ، میٹر میں چھیڑ چھاڑ اور کمرشل کنکشن کے لیے گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری کر رہے تھے۔