گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے ملاقات کی ،ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کے دوران انہوں نے مریم نواز کو اپنے حلقہ پی پی 62 کے مسائل سے آگاہ کیا،بیرون سائیڈ کھیالی میں نئے ہسپتال،DHQہسپتال کو جلد از جلد فعال کرنے ،نئے گرلز ایلیمنڑی سکول، کھیالی ہائی اسکول فور بوائز کو کالج کا درجہ دلوانے، پورے حلقہ کے لیے واٹر سپلائی سیوریج سکیم اور ماڈل قبرستان کی منظوری کیلئے بھی درخواستیں دی ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تمام درخواستیں موصول کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر ددئیے۔ ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے وزیر اعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ 2024کے عام انتخابات میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
ایم پی اے حاجی نواز چوہان کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات
May 02, 2024