لاہور(سپورٹس رپورٹر)نوجوان سپنر مہران ممتاز نے کہا ہے کہ انڈر16، 19 ایمرجنگ ایشیاکپ، پی ایس ایل کھیلا، اس دوران نیا کچھ سیکھنے کو ملا۔مہران ممتاز نے کہا کہ بطور لیفٹ آرم سپنر مختلف ویریئشنز کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بابر اعظم نے ہمیشہ سمجھایا کہ ڈاٹ بالز کرو، وکٹیں خود ملیں گی۔ بھارت کیخلاف ایمرجنگ ایشیاکپ کھیلا تو کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دوران میچ گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا۔ بھارت کو ایمرجنگ ایشیاکپ میں شکست دینا میرے کیریئر میں اعزاز کی بات ہے۔ نعمان علی، عماد وسیم، آصف آفریدی اور محمد نواز کی باؤلنگ دیکھ کر سیکھتا ہوں۔