لاہور ڈسٹرکٹ شطرنج ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس 12 مئی کو ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور ڈسٹرکٹ شطرنج ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس 12 مئی 2024 کو ہوگا۔ضلع لاہور کے رجسٹرڈ کلبز کی کال پر اجلاس دن ایک بجے ٹائم اسکوائر ایونٹ کمپلیکس نزد اللہ ھو چوک جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں 2024 تا 2028 کیلئے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائیگا۔ الیکشن کی کاروائی کیلئے الیکشن کمیشن کے فرائض محمد طیب انجام دیں گے۔ اس اجلاس کی کارروائی کی نگرانی کیلئے لاہور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور چیس ایسوسی ایشن پنجاب کے نمائندوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...