لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ کیلئے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پچ کی تنصیب کا کام جاری ہے۔نیویارک نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں 10 نئی پِچز لگائی جائیں گی، یہ خصوصی ڈراپ اِن پِچز فلوریڈا میں تیار کی گئی ہیں۔نیویارک کے سٹیڈیم میں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو گا۔ورلڈ کپ میں اسی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔
امریکہ میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاکستان بھارت ٹاکرا، پچ کی تنصیب کا کام جاری
May 02, 2024