مسلم حکمران متحد ہو کر اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں :مسعود محمود 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری مسعود محمود گردور نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی وحشت اور بربریت کا بازار مسلسل گرم ہے اسرائیلی بمباری میں ہزاروں افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں اور لاتعداد زخمی ہیں مگر نہتے فلسطینیوں کا عزم کمزور نہیں ہوا القدس کی سرزمین فلسطینی مسلمانوں کی ہے جسے جبر و جارحیت کے بلبوتے پر اسرائیل نے چھینا ہے وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمران متحد ہو کر اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں۔ اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلوا ئیں۔

ای پیپر دی نیشن