شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء ٹکٹ ہولڈر پی پی 143چوہدری ممتاز محمود مون خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے ن لیگ کی حکومت کے مثبت فیصلوں کے باعث پاکستان کی سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر چلی گئی ہے آئی ایم ایف جو پاکستان سے بات کرنے کو تیارنہیں تھا اب انہو ں نے بھی ملک کی بہتر معاشی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے قرضے کی آخری قسط جاری کر دی ہے شیخوپورہ ن لیگ کا مضبوط قلعہ ہے اس کو مزید مضبوط کرنے کیلئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر کی کاوشیں اور کوششیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورن تا جھبراں روڈ کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے کیا۔
شیخوپورہ مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے : چوہدری ممتاز محمود
May 02, 2024