کراکری کے کاروبار سے وابستہ تاجر ریاض کے قتل کے الزام میں پولیس نے امتیاز عرف موناگی نامی خواجہ سراکو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تاجر کے قتل کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں امتیاز عرف موناگی نامی خواجہ سرا کو نامزد کیا گیا جس کے بعد پولیس نے ملزم خواجہ سرا کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ 10 سالوں کے دوران قتل کی واردات میں خواجہ سرا پر ایف آئی آر درج ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ پشتخرہ میں کراکری کے گودام میں ریاض نامی شخص کے قتل کا واقعہ 30 اپریل کو پیش آیا تھا، خواجہ سرا اور مقتول کے مابین زبانی تلخ کلامی ہوئی تھی، واقعہ کے روز ملزم نے عمرگل روڈ پر واقعہ کراکری کے گودام میں مقتول پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ زخمی ہوا جب کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔
10 سالوں میں پہلی بار خواجہ سرا قتل کے مقدمے میں نامزد، ملزم گرفتار
May 02, 2024 | 13:47