سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی عملہ نے بتایا کہ قاسم سوری کے ایڈریس پر نوٹس بھیجا گیا جو ان کے بھائی نے وصول کیا، بھائی نے بتایا کہ قاسم سوری روپوش ہیں۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ قاسم سوری کے بھائی کے مطابق وہ روپوش ہیں، قاسم سوری کودوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔چیف جسٹس نے وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کیا کہ دوبارہ نوٹس جاری کرنے پر آپ کو اعتراض تو نہیں؟ جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ قاسم سوری کو دوبارہ نوٹس کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کی رپورٹ پر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو نوٹس جاری کیاتھا۔ قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کے خلاف اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیاتھا کہ قاسم سوری عدالت آئے ہیں وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ تھا قاسم سوری عدالت میں موجود نہیں، میرا ان سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو سکا، میرے پاس ان کا ایک ہی نمبر تھا، متعدد کوششوں کے باوجود قاسم سوری سے رابطہ نہیں ہو سکاتھا۔ عدالتی عملے نے کہا تھاکہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو نوٹس کی عدم تعمیل میں رپورٹ موصول ہوئی تھی۔گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قاسم سوری کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
May 02, 2024 | 13:55