فیصل آباد (آئی این پی)ملک بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 3 مئی کو آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں بارے شعور اجاگر کرناہے۔پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو لاحق خطرات سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔ آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، نجی اور صحافتی اداروں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔